Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ اور کمیلا ہیرس نے اسرائیل کو خبردار کردیا

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کمیلا ہیرس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام دیدیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے “بہت زیادہ عالمی حمایت” کھو رہا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا، میں کہتا ہوں کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے رفح میں اسرئیلی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی فوجی کارروائی ایک بڑی غلطی ہوگی۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کا رفح سے آگے نکلنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ وہاں سے جانے کیلئے ان لوگوں کے پاس کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ خبریں