Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے پدماراجن نامی شخص کو دنیا کا سب سے بڑا شکست خوردہ  امیدوار قرار دیا گیاہے۔

بھارت میں 238 بار الیکشن ہارنے والے پدماراجن پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے اس بار بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

پدما راجن نے ہمت نہیں ہاری، ان کا کہنا ہےکہ جیتوں یا ہاروں الیکشن سے پیار ہے، وہ اس مرتبہ بھی انتخاب لڑنے اور ذہنی طور پر ہارنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس بار بھی جیت پاؤں گا، اگر جیتا تو یہ بڑی حیرت انگیز بات ہوگی ، جیتا تو خوشی سے مرجاؤں گا ۔

پدما راجن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فخر سے بتایا کہ گذشتہ بائی الیکشن میں انہیں زیرو ووٹ پڑے ، انتخاب لڑنے کا واحد مقصد متوسط طبقے کی ایوان تک رسائی ہے ، وہ اس تاثر کی نفی کرنا چاہتے ہیں کہ صرف دولت مند اور بااختیار افراد ہی الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔

65 برس کے پدماراجن کی ٹائر مرمت کرنے کی دکان ہے، انہوں نے 1988 سے جنوبی ریاست تامل ناڈو میں اپنے آبائی شہر میٹور سے الیکشن میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔

پد مارجن رواں سال 19 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے انتخابات میں تامل ناڈو کے ضلع دھرما پوری کے پارلیمانی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں