مودی سرکار نے ٹیکس معاملات کو اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا شروع کردیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپوزیشن پارٹی کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔
جسری کردہ نوٹس میں کانگریس سے تین ہزار پانچ سو سڑسٹھ کروڑ فوری ادا کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 19 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو مالی طور پر معذور کرنے کے لیے ٹیکس دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اس معاملے پر دیگر بھارت کی سیاسی جماعتوں نے بھی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کی ہے۔




















