Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیشی عوام بھارت سے بیزار ، ’انڈیا آؤٹ‘ مہم زور پکڑ گئی

بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ رہی ہے جوکہ ملک بھر میں عوام کی بھارت سے بیزاری کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ مہم بھارت کی بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا نتیجہ قرار دی جارہی ہے، حالیہ انتخابات میں حسینہ واجد کی متنازع جیت کے بعد مہم شدت اختیار کرگئی ۔

اس سے قبل مالدیپ میں بھی انڈیا آؤٹ مہم کی بدولت بھارتی فوج کو مالدیپ سے نکلنا پڑا تھا۔

رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش میں یکطرفہ الیکشن منعقد ہوئے جن میں شیخ حسینہ واجد نے متنازع طور پر کامیابی حاصل کی۔

شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام نے انتخابات کے نتائج سے متعلق تشویش اور شکوک کا اظہار کیا اور اس متنازع جیت کا ذمے دار مودی سرکار کو قرار دیتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version