آمر صدر عبدالفتاح السیسی تیسری مدت کے لئے صدر کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔
مصری آئین کے مطابق السیسی کا یہ آخری ٹرم ہوگا جو چھ سال پر محیط ہے، تقریب حلف برداری قاہرہ میں نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ میں ہوگی جبکہ 69 سالہ صدر کل سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
تین ماہ قبل الیکشن میں عبدالفتاح السیسی 89 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب امیدوار قرار دیئے گئے تھے ، وہ سابق آرمی چیف اور وزیر دفاع تھے ، 2013 میں مقبول ترین عوامی منتخب حکومت اور صدر مرسی کا تختہ الٹ کر صدر بنے تھے۔
