Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہیز میں فارچیونر گاڑی کیوں نہیں دی؟ سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا

جہیز میں فارچیونر گاڑی نہ دینے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوائیڈا میں پیش آیا جہاں کرشمہ نامی لڑکی اپنے سسرالیوں کے مبینہ تشدد کے باعث ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے سسر کو گرفتار کرلیا جب کہ شوہر، ساس، دیور اور نند کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جارہی ہے، فوٹو؛ بھارتی میڈیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرشمہ کی شادی 2022 میں وکاس سے ہوئی تھی، پولیس نے شوہر وکاس، سسر سومپال بھاٹی، ساس راکیش، نند رینکی، دیور سنیل اور انیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سسر سومپال کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ بقیہ کی تلاش میں چھاپے مار کارروائی جاری ہیں۔

کرشمہ کے بھائی دیپک نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی بہن کو سسرالیوں نے تشدد کرکے مارا ہے۔

درخواست کے مطابق بہن کو 11 لاکھ مالیت کا سونا اور ایس یو وی گاڑی بھی دی گئی تھی لیکن ان کا پیٹ پھر بھی نہیں بھرا تھا۔

کرشمہ کے بھائی دیپک کا کہنا تھا کہ کرشمہ کے سسرالی مزید جہیز مانگنے لگے اور جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

بھائی کے بقول معاملات کے حل کے لیے پنچایت بھی گئے اور سسرال والوں کو مزید 10 لاکھ دیئے گئے لیکن تشدد پھر بھی نہ رک سکا اور فارچیونر گاڑی مانگنے لگے۔

متعلقہ خبریں