Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین کے واش روم تک جانے کیلئے بھارتی شخص ’اسپائیڈر مین‘ بن گیا

بھارت: نیو دہلی میں مسافروں سے کچھا کھچ بھری ٹرین کے واش روم تک جانے کے لئے بھارتی شخص اسپائیڈر مین بن گیا۔

نوجوان برتھ سے برتھ اور چھت سے ہوتا ہوا واش روم تک گیا اور پھر اسی طریقے سے واپس اپنی جگہ آگیا، اس شخص کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، اور ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge)

جہاں کچھ لوگوں نے اس واقعے کو مزاق میں اڑا دیا، وہی کچھ لوگوں نے ٹرین میں سفر کے دوران مسافروں کو درپیش چیلنجوں پر روشنی بھی ڈالی جسے ویڈیو میں مکمل طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت میں کسی مسافر کو ٹرین کے واش روم  تک پہنچنا ناممکن محسوس ہوا ہو، اس سے قبل جون 2023 میں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو اسی طرح اسٹنٹ کرتے ہوئے ٹوائلٹ میں پہنچتے دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں