Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے واضح کردیا

سعودی عرب میں عید کے حوالے سے ماہرین فلکیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا جس کیلئے سعودی عرب نے شہریوں سے آج 8 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے کی اطلاع دیں اور متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

متعلقہ خبریں