برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے فیملی ویزا کو اسپانسر کرنے کے لیے آمدنی میں 55 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے اور فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 18 ہزار600 سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کردی ہے۔
نئی شرائط کے اعلان کے بعد سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔
اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پالیسی کی تازہ ترین تبدیلی سے متعلق کہا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنا ضروری ہے، ہم بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے ساتھ ایک اہم مقام پر پہنچ چکے ہیں، کوئی آسان حل یا آسان فیصلہ نہیں ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ کی حکومت نے طلبہ کے ویزوں پر سخت ضوابط بھی نافذ کیے ہیں اور ساتھ ہی نیشنل ہیلتھ سروس تک رسائی حاصل کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے ہیلتھ سرچارج میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
