Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطےکی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے غزہ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل سعودی عرب نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں