Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

 مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ذی الحجہ کا چاند 6 جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کے وقت کے مطابق 2:39 پر پیدا ہوگا۔

مصر میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جبکہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا۔

نیا چاند مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔ مصر کے دیگر علاقوں میں نیا ہلال 12 سے 20 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔

نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ  حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version