پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹس اور اماراتی ایئرلائنز کا ںظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
دبئی اور گردونواح میں شدید بارشوں کی وجہ سے مسافر اور پروازوں کیلئے عملہ ایئرپورٹس نہ پہنچ سکا اور انتظامی وجوہات کے باعث پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
شدید بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ سے پاکستان کیلئے 43 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ پی آئی اے نے بھی یو اے ای کیلئے 6 پروازیں منسوخ کردیں۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی کی دبئی کیلئے پروازیں منسوخ کی گئیں، موسم ٹھیک ہوتے ہی پروازوں کو روانہ کیا جائے گا اور مسافروں کو یو اے ای پہنچانے کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔




















