Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کے ووٹ کے فیصلے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

 

 

دوسری جانب اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہات کی بنیاد پر عبوری مدت کیلئے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں، فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں، بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں