Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس

حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو اتفاق نہیں کریں گے۔

حماس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے لیے رفح پر حملہ کرنا شاید غزہ کی جنگ جیت لینے جیسا ہے جو نہیں ہو سکتا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے طولکرم میں 5  فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک قصبے میں رات کو کارروائی کے دوران 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ شہر میں فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے، رفح پر بمباری سے 3 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی کی بربریت میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر 34654  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کی پٹی میں مرنے والوں میں 10 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version