Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے اپنے بڑے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں 18 سالہ بھائی نے اپنی بہن کو موبائل فون پر لڑکوں سے بات کرنے پر منع کیا جس پر بہن نے غصے میں آکر بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 14 سالہ بہن کو گرفتار کرلیا۔

زیر حراست لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ فون پر لڑکوں سے بات کر رہی تھی جس پر بھائی نے منع کیا تو اسے غصہ آگیا اور جب بھائی سوگیا تو اس نے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے قتل کر دیا۔

لڑکی کے مطابق واقعے کے وقت والدین اپنے کام پر گئے ہوئے تھے، قتل کرنے کے بعد اس نے اپنے کپڑوں سے خون صاف کیا اور پڑوسیوں کو بھائی کے قتل ہونے کا بتایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں