Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے امریکہ نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے ہتھیاروں کی کھیپ پچھلے ہفتے اسرائیل جانے سے روکی۔

دوسری جانب اسرائیل کا اس حوالے سے دعویٰ ہے امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیل کی رفح سمیت غزہ پر بمباری جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  8 بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

حماس سے لڑائی میں تین اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

الجزیرہ پر پابندی کے بعد اسرائیلی پولیس نے ٹی وی کے دفتر پر چھاپا مار کر سامان ضبط کرلیا اور ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں