آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
آسٹریلوی محکمہ داخلہ کی جانب سے ویزا درخواستوں کے لیے TOEFL اسکور کی عارضی معطلی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ درخواست دہندگان اپنی انگریزی زبان کی مہارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بار پھر ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج (TOEFL) iBT ٹیسٹ کے نتائج کا استعمال کر سکتے ہیں۔
گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے TOEFL اسکورز کی منظوری کو عارضی طور پر روک دیا تھا اور مکمل جائزہ لینے کا عمل شروع کیا تھا، تاہم محتاط غور و خوض کے بعد ٹیسٹ آف انگلش ایز فارن لینگویج اسکور کو اب دوبارہ ویزا درخواستوں کیلئے درست دستاویزات کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
TOEFL کیا ہے ؟
TOEFL ایک معیاری ٹیسٹ ہے جو غیر مقامی زبان بولنے والوں کی انگریزی زبان کی مہارت کو جانچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ آسٹریلیا کی تمام یونیورسٹیوں سمیت عالمی سطح پر یونیورسٹیوں اور اداروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پہچان رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا دیگر انگریزی زبان کی مہارت کے امتحانات کے اسکور کو بھی تسلیم کرتا ہے جن میں بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS)، پیئرسن ٹیسٹ آف انگلش (PTE)، کیمبرج انگلش (CAE) او اے ٹی (OET) شامل ہیں۔




















