Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حماس آج یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے پنے بیان میں کہا ہے کہ  اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے، معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اور گولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں تنہا کھڑے ہونا پڑا تو بھی رفح پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔

جنگ بندی کی متعدد کوششوں کے بعد حماس کی جانب سے روان ہفتے  پیر کے روز مصر اور قطر کی جانب سے تجویز کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف معاہدے کو مسترد کردیا بلکہ غزہ کے علاقے رفح میں زمینی حملہ بھی کردیا۔

اس سے قبل امریکی  صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی غرض سے 7 ماہ قبل جو حملہ کیا تھا، اس میں شہریوں کو مارنے کیلئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version