Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 14 افراد شہید ہوگئے جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 4 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار91 ہوگئی، 78 ہزار827 افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ خبریں