کیا آپکو معلوم ہے کہ حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے بلا اجازت حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کے لیے عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دورانِ حج جعلی حج سرگرمیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقامی اور غیر مقامی دونوں طرح کے افراد کو غیر مجاز طریقے سے حج کرنے پر گرفتاری اور ایک لاکھ ریال کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جائے گی۔
جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی بھی شخص بلا اجازت مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سیکیورٹی کنٹرول سینٹر میں پایا گیا تو اسے گرفتار کر کے ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔




















