Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ کے اجلاس میں 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزا کا اعلان کیا ہے۔

 شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ 2024 کو پائیداری کے سال کے طور پر نامزد کرنے کے لیے قومی ہدایات کے مطابق، ہم نے ‘بلیو ریذیڈنسی’ ویزہ متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 10 سالہ ویزا ان افراد کیلئے ہے جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ میں غیر معمولی تعاون کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر نے کہا کہ ہماری معیشت کی پائیداری ہمارے ماحول کی پائیداری سے منسلک ہے۔

ویزہ کے لئے اہلیت کا معیار

بین الاقوامی تنظیموں، بین الاقوامی کمپنیوں کے ارکان، ایسوسی ایشن اور این جی او ممبران، عالمی ایوارڈ یافتہ اور ماحولیاتی کام میں ممتاز کارکنان اور محققین ویزہ کے لئے اہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، سائنسدانوں، نمایاں طلباء اور گریجویٹس، انسانی ہمدردی کے علمبرداروں اور صف اول کے ہیروز کو 10 سالہ گولڈن ویزا بھی پیش کرتا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے ذریعے یا مجاز حکام کے ذریعے نامزدگیوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version