متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں پر نئی پابندی لگانے سے متعلق حقیقت سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں ایکس پر ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزہ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ جس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد ویزا پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔
تاہم مکمل چھان بین پر انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی ٹوئٹ غیر مصدقہ اور غلط ہے۔ دبئی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس نے حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کیے ہیں۔




















