Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت متعارف کرادی ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویز کی تمام تر کارروائی انتہائی قریب تر فراہم کی جائیں گی، ریاض میں 24 اور 25 مئی بروز جمعہ و ہفتہ سہولت دستیاب ہو گی۔

نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سعودی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک سہولت فراہم کی جائے گی اور پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر پر جا کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں۔

مشن کا ایک مکمل طور پر فعال نادرا دفتر ہے جو ” ایف آر سی، سی آر سی، سی این آئی سی، این آئی سی او پی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام قسم کی نادرا خدمات فراہم کرتا ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے سفارت خانے جاتے وقت اپنے پرانے کارڈ اور پاسپورٹ کی ایک کاپی ساتھ لانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version