Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی کے بعد صوبے کو42 ہزار 500 ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔

 اس حوالے سے حکام نے ایک مہم کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔

 اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزار ڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔

متعلقہ خبریں