ٹیسٹ میں نمبر کم آنے پر سنگدل والدہ نے اپنی بیٹی کو ہائی وے پر پھینک دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ اٹلی میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو لاطینی زبان کے مضمون میں کم نمبر لانے پر روم کی ایک بڑی شاہراہ پر گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی نے دیگر مضامین میں 10 میں سے 9 نمبرز حاصل کیے، لیکن وہ لاطینی زبان کے مضمون صرف پانچ نمبر حاصل کرسکی۔
گشت پر پولیس نے لڑکی کو روم کے گرد شاہراہ کے کنارے پر چلتے دیکھا اور اسے پولیس اسٹیشن لے گئی۔
خاتون کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کی والدہ کے درمیان بحث چل رہی تھی، اس دوران والدہ کو غصہ آیا اور انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے گاڑی سے اتار دیا۔
پولیس نے 40 سالہ خاتون کے خلاف بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں معاملہ عدالت میں بھیج دیا۔




















