Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کے نفاذ کا اعلان

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مکہ میں غیر قانونی داخلے پر سزا کا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون تک ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2 تا 20 جون کے دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار ہو گا۔

جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

قانون کی خلاف ورزی پر غیر ملکی کو بے دخل کر کے بلیک لسٹ کیا جائے گا جبکہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں