Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کویت میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

کویت میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی حکام نے غیر ملکی کارکنان کے لیے ورک پرمٹ کے اجرا کے کوٹے اور اس کی فیس میں اضافہ کردیا۔

کویت کی وزارت افرادی قوت کے ایک خصوصی اجلاس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ کے ساتھ اقامہ ٹرانسفر کرنے اور ان پر عائد فیس  کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

نئے احکامات کے تحت کویت میں نیا ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے 150 دینار (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی) روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

ورک پرمٹ اور ملازمت کی منتقلی سے متعلق یہ ضوابط یکم جون 2024 سے نافذ العمل تصور کیے جائیں گے جبکہ ان نئے قوانین کے نفاذ کے لیے حکام نے اپنے خودکار نظاموں کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

آجر کمپنیاں (کفیل) اب بیرون ملک سے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے لائسنس کے کوٹے کے حساب سے ہی کویت بلا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں