عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحیٰ اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق وقوف عرفہ اورعید الاضحیٰ کی تعطیلات 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی۔
یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کیلئے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے، علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو 15 جون سے 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔
دوسری جانب دبئی میں تمام نجی اسکول، یونیورسٹیاں اور نرسریاں 15 جون بروز ہفتہ سے 18 جون بروز منگل عید الاضحیٰ کے لیے بند رہیں گی اور بدھ 19 جون کو دوبارہ کھلیں گی۔




















