Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کویت میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

کویت میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

کویت کی ’پبلک اتھارٹی فار مین پاور‘ کی طرف سے غیر ملکی ورکرز کی بھرتی بارے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن میں کمپنیوں کو بغیر کسی پابندی کے غیر ملکی ورکرز کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان ترامیم کے بعد کویت بھر کی کمپنیاں اور کاروبار اپنی آپریشنل ضروریات کے لحاظ سے غیر ملکی ورکرز کو بھرتی کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے کمپنیوں یا کاروباروں پر اب کوئی قدغن نہیں ہو گی۔

ترامیم شدہ قوانین میں غیر ملکی ورکرز کے لیے ورک پرمٹ کی فیس 150 کویتی دینار (تقریباً 1لاکھ 38 ہزار روپے) مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل کویتی حکومت نے کمپنیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کر رکھا تھا، ہر کیٹیگری میں شامل کمپنیاں مخصوص تعداد میں غیرملکی ورکرز کو ملازمت پر رکھ سکتی تھیں اور بھرتی کرنے کیلئے کئی شرائط پر عملدرآمد کرنا لازمی تھا۔

متعلقہ خبریں