Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ولی عہد نے اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مجرم قراردیدیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیراعظم کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مجرم قرار دیدیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے حج کیلئے آئے اہم عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین اور غزہ کا مسئلہ فوری حل طلب مسئلہ ہے۔ ہم غزہ میں انسانی جانوں کا ضیاع روکنے اور قتل عام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قابض انتظامیہ جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، غیرقانونی قبضہ ختم کیا جائے اور ریاست فلسطین کو اس کے دارالحکومت یروشلم کے ساتھ قائم کیا جائے۔

شہزاد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب، عالمی برادری سے مشرقی یروشلم پر مشتمل سنہ 1967 سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے حصول کیلئے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن کا حصول ناممکن ہے۔

متعلقہ خبریں