Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی شہریت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی شہریت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن امیگریشن پروگرام کا اعلان کریں گے جس میں امریکا میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر لاکھوں تارکین وطن کو شہریت دینے کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔

جو بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 17 جون تک کم از کم 10 سال سے امریکا میں مقیم 5 لاکھ تارکین وطن میاں بیوی کو ملک بدری سے بچانے کیلئے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساتھ ہی 21 سال سے کم عمر کے تقریباً 50 ہزار بچے بھی امریکی شہری والدین کے ساتھ اہل ہوں سکیں گے، ممکنہ طور پر اس پالیسی کا فائدہ اٹھانے والوں میں میکسیکن افراد کی اکثریت زیادہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت ایسے لوگ جو قانونی دستاویز کے بغیر امریکہ میں کم از کم 10 سال سے مقیم ہیں انہیں ورک پرمٹ جاری کیا جا سکے گا۔ اس پالیسی سے تارکین وطن مستقل رہائش اور بالآخر امریکی شہریت کیلئے بھی درخواست دینے کے اہل ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں