Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

سعودی عرب سے حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق جدہ سے قومی ایئرلائن کی دو پروازیں 234 حجاج کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئیں۔

جی ایم پی آئی اے بلوچستان عبدالغفار میاںخیل نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کے مطابق رواں برس تقریباً 18 لاکھ افراد نے حج ادا کیا جن میں سے 16 لاکھ افراد بیرونی ملک سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔

مناسک حج کے دوران گرمی سے ہلاک ہونے والے عازمین کی تعداد 922 بتائی گئی ہے جن میں کم ازکم 35 پاکستانی عازمین ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں