آپریشن عزم استحکام سے متعلق امریکہ نے پاکستان کیلئے اہم اعلان کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا، کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر تشویش ہے، متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے خواہاں ہیں، مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے، تشدد یا تشدد کی دھمکی اظہار کی قابل قبول شکل نہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، مذہب، اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے، پاکستانی ہم منصب سے مذہبی آزادی، اقلیتوں سے سلوک، انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔
