Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچانے والے متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹرز، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ مملکت کے اس منصوبے میں توسیع ہے جس میں غیرمعمولی مہارتوں کے حامل افراد اور مالکان کو راغب کرنا ہے جو مملکت میں اقتصادی، صحت، ثقافتی، کھیلوں اور انوویٹرز کی ترقی کی کوششوں میں ایک معیاری اضافہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2021 میں بھی سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں اور غیرمعمولی مہارتوں کے حامل 27 افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔ جن میں نامور اسلامک اسکالرز، ڈاکٹرز اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین شامل تھے۔

متعلقہ خبریں