ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پرباآسانی فتح حاصل کرلی ہے۔
ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انتخابات میں مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ جبکہ سعید جلیلی کو ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔
