اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیلی ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 افراد شہید ہو گئے۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 16 شہید اور 75 زخمی ہوگئے، جن کو فلسطینیوں کو الاقصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 16 افراد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جبکہ خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ سینٹرل غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ سے شہادتوں کو تعداد 38 ہزار 100 سے زائد ہوگئی جبکہ 87 ہزار 705 زخمی ہیں۔




















