Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابی ریلی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا

امریکا: انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی میرے سیدھے کان پر اوپری حصے پر چھوتےہوئے گئی، گولی لگنے کے بعد کافی خون بہا۔

انکا کہنا تھا کہ سراسرہٹ کی آواز سنی، گولیاں چلیں، فوری معلوم ہوا کہ کچھ غلط ہے، ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے قانون نافذ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے مجھے حصار میں لیا اور محفوظ جگہ پر منتقل کیا، انہوں نے گھناؤنے عمل کے دوران فوری طور پر حفاظتی اقدام کیا۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے، تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version