Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوٹر کی شناخت ہوگئی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوٹر کی شناخت ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے، تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا۔

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے شوٹر کی شناخت جاری کردی ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو پنسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک کا رہائشی تھا۔

تھامس میتھیو کروکس ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکن کا حامی تھا اور ایک رجسٹرڈ ووٹر تھا۔

وہ ریلی کے مقام پر ٹرمپ سے 500 سے 600 فٹ کے فاصلے پر ایک چھت پر موجود تھا جہاں سے اس نے فائرنگ کی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اسی جگہ فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

ایف بی آئی کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تاحال حملے کے محرکات اور حملہ آور کی مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version