Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال پہلی بار سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

لاہور:رواں سال پہلی بار سورج آج بروز پیر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version