الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
امریکی اداروں نے 2021 میں ٹرمپ کے گھر سے دستاویزات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اب فلوریڈا کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دستاویزات چھپانے کا مقدمہ خارج کردیا۔
دوسری جانب سابق صدر کا کہنا ہے کہ یہ ملک کو اکٹھا کرنے کا موقع ہے، ری پبلکن کنونشن کیلئے اپنی تقریر کو دوبارہ لکھا ہے، اب ری پبلکن کنونشن میں میرا خطاب یکسر مختلف ہوگا۔
سابق صدر کا کہنا ہے کہ اپنے خطاب میں بائیڈن پرتنقید کے بجائے اتحاد کے پیغام پر توجہ ہوگی، ہفتے کو جو ہوا اس کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔




















