Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کا اگلا صدر کون ہوگا؟ معروف نجومی نے بتا دیا

امریکہ کے اگلے صدر سے متعلق معروف نجومی کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ  نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

پیشن گوئی کے بعد کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

اس پیشن گوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اس وقت حیران رہ گئے جبکہ بائیڈن کو بھولنے کی بیماری لاحق ہو گئی اور وہ ٹرمپ سے مباحثہ میں بھی ہار گئے۔

بعدازاں دباؤ بڑھا اور جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ انہوں نے اپنی جگہ کملا ہیرس کو بطور امیدوار نامزد کیا، جب کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ کی پیش گوئی درست تھی۔

اب 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہو سکتے ہیں، ٹرمپ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آئندہ صدر وہی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں