Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کویت میں بسنے والے غیر ملکیوں کے لیے بری خبر

کویت میں بسنے والے غیر ملکیوں کے لیے بری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت نے ایسے افراد کے خلاف ملک بدری کی کارروائی شروع کر دی جنہوں نے اپنے اسپانسرز کے ساتھ وزٹ ویزا کے دورانیہ سے زیادہ قیام کیا ہے۔

 یہ کارروائی پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح کی ہدایات کے بعد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اوور اسٹائرز اور ان کے اسپانسرز کو درست رہائشی اجازت نامے رکھنے کے باوجود وزٹ ویزا کے ضوابط اور ان کے دستخط شدہ وعدوں کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی پر ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

کریک ڈاؤن اس وقت شروع کیا گیا جب جنرل ڈپارٹمنٹ آف ریذیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن نے دیگر حکام کے ساتھ مل کر یہ دریافت کیا کہ متعدد خواتین نے اپنے شوہروں اور بچوں کو ملک میں اپنی قانونی مدت سے زیادہ قیام کرنے کی اجازت دی تھی۔

وزارت داخلہ نے تمام سیاحوں کے لیے اس ضرورت کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ویزا کی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور قانونی نتائج سے بچنے کے لیے میعاد ختم ہونے پر ملک چھوڑ دیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version