Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کویت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کویت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کویتی حکومت نے ایسے یونیورسٹی ڈگری نہ رکھنے والے غیرملکیوں کو بھی اپنے خاندان کو سپانسر کرنے کی اجازت دے دی ہے جن کی آمدنی کم از کم 800 کویتی دینار (تقریباً 7لاکھ 30ہزار روپے) ماہانہ ہے۔

نئی پالیسی میں کویت میں مقیم یا کویت میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی بیویوں اور بچوں کو سپانسر کرنے کی سہولت دی گئی ہے، یہ پالیسی فوری طور پر لاگو ہو چکی ہے۔

وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی افیئرز جنرل ڈیپارٹمنٹ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کم از کم تنخواہ کی شرط بھی ختم کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے صرف وہی لوگ فیملی کو سپانسر کر سکتے تھے جن کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہو اور ان کی کم از کم تنخواہ 800 کویتی دینار ہو۔

متعلقہ خبریں