Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے

ڈھاکہ: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی جب کہ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔

عوام کی بہت بڑی تعداد ڈھاکہ ائیرپورٹ کے باہر موجود ہیں جب کہ ڈاکٹر محمد یونس کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو سب مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہوگا، ڈاکٹر یونس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ گھر آکر خوشی محسوس کررہا ہوں، ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے، انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

ڈاکٹر یونس کہتے ہیں کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے کام کرنا ہوں گے اور بنگلادیش میں امن قائم کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نئی حاصل کی گئی آزادی کا تحفظ کرنا ہوگا، متحد ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version