اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صابری پر 6 ماہ کے لئے بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصیٰ میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کردی تھی تایم اب اسرائیل نے صابری پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
صابری کو 2 اگست کو حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد صیہونی فورسز نے انہیں رہا کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا تھا۔
اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تہران میں اپنی قیام گاہ میں موجود تھے۔
