Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری؛ 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ شہر کے علاقے الدرج میں التبین اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے حملہ صبح نماز فجر کے وقت کیا جب کہ لوگ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے، بمباری کے باعث اسکول کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

دوسری جانب نصیرات کیمپ میں مسجد کے قریب اسرائیلی بمباری سے 3 افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید جب کہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے 7 فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں  شہادتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 790 ہوگئی ہے جب کہ فلسطینی وزرات صحت کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد 91 ہزار 702 ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version