Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روسی سفیر کا یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے نام پیغام

روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

روسی سفیر ڈینیلا گانچ نے پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا ’’پیارے پاکستانیوں، میں آپ کے خوبصورت ملک کے یوم آزدی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کی مشترکہ خصوصیات میں سے ایک خاندانی اقدار کی کلیدی اور بنیادی اہمیت اور احترام ہے جب کہ خاندان کسی بھی شخص کی زندگی میں سب سے اہم چیز ہے اور ایک ملک خاندان کی طرح ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کی دوستی برسوں پرانی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے ان مضبوب اور نتیجہ خیز تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دیکھیں گے، دونوں ممالک کو ترقی کرنے میں مدد کریں گے

روسی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان ناقابل یقین حد تک باصلاحیت محنتی اور کھلے دل لوگوں کا مسکن ہے، دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو اپنی حفظ امان میں رکھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version