Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس کی وباء کو عالمی صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقہ کے متعدد حصوں میں پھیلنے والی وباء منکی پوکس کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  افریقہ کے 13 ممالک میں منکی پوکس کی وباءکے باعث عالمی ادارہ صحت کے حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق کرتے ہوئے  اسے عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افریقہ میں منکی پوکس ویکسین کی ایک کروڑ خوراکوں  کی ضرورت ہے تاہم اس وقت صرف 2 لاکھ خوراکیں موجود ہیں تاہم افریقہ سی ڈی سی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا۔

رواں سال افریقہ میں منکی پوکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے 461 اموات ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں