دوحہ مذاکرات میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کاپہلادورمکمل ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں جنگ ختم کرنےاورغزہ سےفوج کےانخلاء کےطریقہ کارپراختلافات برقرار ہیں۔
حماس رہنمااسامہ ہمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی شرائط پربات چیت نہیں کریں گے۔ ہمیں نئےمعاہدےکی ضرورت نظرنہیں آتی۔
اسامہ ہمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سےمزید چال بازی قبول نہیں کریں گے۔
حماس رہنما کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کومعاہدےپرراضی کرنےکے لیے دباؤڈالنےمیں ناکام رہا ہے۔
