افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں دوبارہ ثالثی کے لیے تیار ہیں۔
برطانوی جریدےکو دیے گئے انٹرویو میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اورٹی ٹی پی میں دوبارہ ثالثی کےلیے بھی تیارہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، چاہتےہیں پاکستان کےساتھ بھائی چارے کےتعلقات رکھیں۔ بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جتنی چیزیں پاکستان سے مشترک ہیں کسی اور سے نہیں ہیں۔
